سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے، جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات کے مطابق شاہد آفریدی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی کراچی میں واقع رہائشگاہ پر ہوئی۔
ملاقات میں علامہ راشد محمود سومرو، علامہ ناصر محمود سومرو اور قاری محمد عثمان سمیت جے یو آئی کے دیگر رہنما اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے شاہد خان آفریدی کی دین دوستی، حب الوطنی اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
شاہد آفریدی نے مولانا کو اپنی رفاہی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی سیاسی معاملہ فہمی اور دلیل کی سیاست کو سراہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








