بدقسمتی سے صارف کو اپنے حقوق اور طاقت کا علم نہیں، ہما بخاری

تازہ ترین

تازہ ترین

بدقسمتی سے صارف کو اپنے حقوق اور طاقت کا علم نہیں، ہما بخاری
بدقسمتی سے صارف کو اپنے حقوق اور طاقت کا علم نہیں، ہما بخاری

انڈیا چاند پر پہنچ گیا مگر ہم ابھی تک باتیں ہی بنارہے ہیں کیونکہ باتیں بنانے کے علاوہ ہمیں کچھ کرنا ہی نہیں ہے، اب جس قوم کو اپنے بنیادی حقوق ہی نہیں پتا ہیں وہ بھلا اور کیا کرے گی؟۔

مہنگائی کا جہاں زور چل رہا ہے، ہر کوئی اپنی مرضی چلا رہا ہے اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کررہا ہے اور عوام یعنی کہ صارف تماشائی بنے ہوئے ہیں۔عوام میں اپنے حقوق کی آگہی کبآئیگی؟؟

کنزیومر فورم کی پریذیڈنٹ ہما بخاری نے ایم ایم نیوز کے پروگرام آج کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صرف تاجروں اور صنعتوں کو ہی تحفظ حاصل نہیں بلکہ ایسے فورمز بھی ہیں جو صارف کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

بدقسمتی سے صارف کو اپنے حقوق اور طاقت کا علم نہیں ہے اسی لیے کہیں بھی کوئی بھی ان سے ہاتھ کرجاتا ہے۔

ہما بخاری کا کہنا تھا کہ اگر صارف اپنے بنیادی حقوق کے حوالے سے باخبر ہوجائے اور سسٹم کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تو بہت سی چیزیں بہتر ہوجائیں گی۔

Related Posts