ٹویوٹا انڈس کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹویوٹا انڈس کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان
ٹویوٹا انڈس کا پاکستان میں پلانٹ بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: ملک کی دوسری بڑی آٹو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا انڈس نے بھی آٹو انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے باعث پلانٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹویوٹا انڈس موٹرز نے 25 اگست سے 6 ستمبر تک پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں باضابطہ طور پر اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے اپنے بیان میں مالی سال 2022-2023 کے دوران آٹو انڈسٹری کو درپیش مشکلات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ ملک میں ٹیکسز زیادہ ہونے کی وجہ سے قوت خرید متاثر ہوئی۔

دستاویزات کے مطابق گاڑیاں مہنگی ہونے سے طلب کم ہے، جس کی وجہ سے ٹویوٹا پاکستان جیسی کمپنیاں اپنی پیداواری حکمت عملیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 332 پوائنٹس کا اضافہ

انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری کارروائیوں کو جمعہ 25 اگست 2023 سے بدھ، 6 ستمبر 2023 تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

Related Posts