پاکستان کے عبد الرحمن نے 9ویں ساؤتھ ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ میں 3 تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاک میڈیا

پاکستان کے عبد الرحمان نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقدہ 9ویں ساؤتھ ایشین سینئر کراٹے چیمپئن شپ 2025 میں تین تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

پاکستان کی قومی ٹیم کے نوجوان فائٹر نے انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر شائقین کے دل جیت لیے۔ عبد الرحمن نے سینئر کومیٹے کی -55 کلوگرام کیٹیگری میں ایک تمغہ حاصل کیا، جبکہ ٹیم کومیٹے اور ٹیم کاتا مقابلوں میں بھی تمغے جیت کر اپنی ٹیم کو فخر کا موقع دیا۔

کراٹے فیڈریشن کے مطابق عبد الرحمن کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ قومی سطح پر کراٹے کے فروغ کا باعث بھی بنے گی۔ ایونٹ میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پاکستانی دستے نے ایونٹ میں جس جذبے اور تکنیکی مہارت کا مظاہرہ کیا، اس سے واضح ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کی کراٹے ٹیم تیزی سے ابھر رہی ہے۔ عبد الرحمن کی یہ تین تمغوں پر مشتمل کارکردگی بلاشبہ قومی کھیلوں کی تاریخ میں یادگار مقام حاصل کر چکی ہے۔

Related Posts