پاکستانی نوجوانوں کی عالمی میدان میں دھوم، ایمسٹرڈیم اور کولمبو سے دو گولڈ میڈلز

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ جیو نیوز)

پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا پرچم ایک بار پھر بلند کر دیا،ہالینڈ کے شہر امسٹرڈیم میں جاری ڈچ انٹرنیشنل یوتھ ریگٹا 2025 میں پاکستانی رَوئرز فرید محمد عارف اور ریان ملک نے اوپن مینز ڈبل اسکَل ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

یہ مقابلہ ایک انتہائی سخت اور معتبر ایونٹ مانا جاتا ہے، جس میں پاکستان سمیت 8 ممالک نیدرلینڈز، بیلجیم، جرمنی، برطانیہ، فرانس، یوکرین اور امریکا کے 800 سے زائد نوجوان اتھلیٹس نے شرکت کی۔

فرید اور ریان نے زبردست ہم آہنگی اور قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی کشتی کو سب سے پہلے اختتامی لکیر تک پہنچایا۔ ان کی برتری اتنی نمایاں تھی کہ دیگر ٹیمیں فریم میں بھی دکھائی نہ دیں۔

ادھر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری جنوبی ایشیائی کراٹے چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کے لیے ایک اور خوشخبری آئی۔ 10 سالہ حدیفہ ارشد نے انفرادی ’کاتا‘ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور بھوٹان کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ہوذافہ کی تکنیکی مہارت اور ذہنی یکسوئی نے نہ صرف ججز کو متاثر کیا بلکہ مقابلہ دیکھنے والوں کو بھی داد دینے پر مجبور کر دیا۔

اب تک پاکستان اس ایونٹ میں 1 گولڈ، 1 سلور اور 7 برانز میڈلز حاصل کر چکا ہے جبکہ بھارت میڈل ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

Related Posts