پاکستان کے خلاف بھارت کی خفیہ کارروائی “آپریشن سندور” میں بھارتی فوج کو سنگین جانی نقصان اٹھانا پڑا لیکن مودی حکومت مسلسل اس حقیقت کو چھپانے میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول (LoC) پر صرف ایک ہفتے میں 250 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے، جن میں زمینی اہلکار، ایئر فورس کے پائلٹس اور دفاعی نظام کے ماہرین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے اس خفیہ جانی نقصان کی تلافی کے لیے 100 سے زائد فوجیوں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں 4 پائلٹس بھی شامل ہیں جن میں سے 3 فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کے پائلٹ تھے۔ اس کے علاوہ 10ویں انفنٹری بریگیڈ کے 5 اور 93ویں بریگیڈ کے 9 اہلکاروں کو بعد از شہادت اعزازات دیے جا رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے اہلِ خانہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی تصاویر یا معلومات سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔ اس اقدام کو بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے “غیر اعلانیہ ایمرجنسی” سے تعبیر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ادھم پور ایئر بیس پر تعینات S-400 دفاعی سسٹم کے 5 آپریٹرز بھی حملے میں مارے گئے، جن کا سرکاری سطح پر کوئی اعتراف نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاہلگام میں غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت کو جواز بناتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا لیکن پاکستان نے نہ صرف زمینی سطح پر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا بلکہ فضائی محاذ پر بھی بھرپور جواب دیا۔
پاکستانی فضائیہ بھر پور دفاعی کارروائی میں نے 6 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین جدید رافیل بھی شامل تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








