بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر کار پر آگرا، کورنگی روڈ تک ٹریفک جام، کار سواروں کی حالت تشویشناک

تازہ ترین

تازہ ترین

Traffic police issues plan for January 14th in Karachi

کراچی:بلوچ کالونی پل پر آئل ٹینکر حادثے کا شکار، آئل ٹینکر ایک کار پر ا گرا، کار اور اس میں سوار افراد ٹینکر کے نیچے مکمل دب گئے، کار میں سوار افراد کے بچنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد بلوچ پل چڑھائی کی جانب شہید ملت اور کازوے و قیوم آباد شایان شادی ہال کے سامنے انے جانے والے دونوں اطراف بند ہیں۔

ٹریفک کو ہینو چورنگی سے اختر کالونی کی طرف، گودام چورنگی سے جام صادق کی طرف، عالمگیر ٹرسٹ سے یو ٹرن کروا کر واپس گودام چورنگی کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔

ضلع میں  ایسٹ ٹریفک کو بوہری کٹ شہید ملت روڈ سے شاہراہ فیصل کی طرف، بلوچ پل ریمپ سے کورنگی کی ٹریفک کو سیدھا ایف ٹی سی کی طرف بھیجا جارہا ہے، ٹریفک پولیس موجود ہے متبادل راستوں سے ٹریفک کو رواں دواں کر رہے ہیں۔

Related Posts