حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی تیاریوں، ڈیجیٹل دہشت گردی کے الزام میں گرفتاریوں اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نہر کے پانی میں بیٹھے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے کڑی تنقید کی ہے۔
اپنے ایکس پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جب پوری پی ٹی آئی کو پھینٹا پڑ رہا جناب محترم عثمان بزدار صاحب انجوائے کر رہے ہیں۔
شہباز گل نے عثمان بزدار کی ویڈیو بھی شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
ملک جہانگیر نامی صارف نے لکھا کہ یہ بےچارہ بے قصور ہے۔۔یہ ڈمی وزیر اعلیٰ تھا۔۔اصل وزیر اعلی فرح شہزادی(عرف گوگی )تھی۔گل صاحب آپ تو سب جانتے ہیں۔عثمان بوزدار تو بے قصور ہے،اسی لئے اداروں نے خاموشی اختیار کر لی جب تک ۔گوگی کرفتار نہیں ہوتی۔
زین نے کہا کہ سرائیکیوں کی ناک ڈبونے والا گینڈا تالاب اور تنہائی کے مزے لے رہا ہے، اظہر ایم خان نے کہا کہ تُم بھی تو امریکہ میں مزے کر رہے ہو۔
ڈاکٹر سیدہ صدف نے لکھا یہ تو آپکا وسیم اکرم پلس ہے۔ آپ کو تو خوش ہونا چاہئے ۔سید سجاد علی نے لکھا بزدار تونسہ میں انجوائے کررہا ہے اور شہباز گل امریکہ میں اور پھینٹہ عام پاکستانی یوتھیوں کو پڑرہا ہے۔
عزیز خان نے لکھا عثمان بزدار جیسے انسان کے سر پر عظمت کی دستار عمران خان نے باندھی تھی لیکن وہی دستار عمران خان کے لئے ذلت و رسوائی کی دستار بن گئی تھی۔ عمران خان نے عثمان بزدار کی خاطر اپنی جماعت، اپنی سیاست، حکومت، ریاست، دوست احباب، اپنی سیاسی اور اخلاقی ساکھ سب کچھ داؤ پر لگا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








