واشنگٹن: امریکی صدارتی امید وار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی سبقت حاصل کرلی، سمپسنز کارٹون کی پیشگوئی نے کملا ہیرس کی فتح پر مہر ثبت کردی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔
نئے عوامی سروے میں امریکی نائب امریکی صدر کملا ہیرس کو 44 فیصد جب کہ مخالف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی 42 فیصد حمایت ملی۔یہ سروے ڈیموکریٹس کی جانب سے جوبائیڈن کی جگہ نئی امیدوار کملا ہیرس کا نام سامنے آنے کے بعد کیا گیا تھا۔
کملا ہیرس اور ٹرمپ 15-16 جولائی کے سروے میں 44 فیصد پر برابر تھے جب کہ ٹرمپ نے یکم اور 2 جولائی کے پول میں ایک فیصد سے برتری حاصل کی تھی۔
دوسری جانب دی سمپسنز کی ایسی پیشین گوئیاں کرنے کی تاریخ ہے جو بظاہر سچ ثابت ہوتی ہے اور شو اب کملا ہیرس کے صدر بننے کے خیال سے منسلک ہوگیا ہے۔
سیزن 11 کے ایپی سوڈ “بارٹ ٹو دی فیوچر” میں لیزا سمپسن صدر بنتی ہیں اور مداحوں نے ان کے اور کملا ہیرس کے درمیان حیرت انگیز مماثلت کو نوٹ کیا ہے، خاص طور پر جب کمال ہیریس نے نائب صدر کے عہدہ کی افتتاحی تقریب کے دوران اسی طرح کا جامنی رنگ کا لباس پہنا تھا۔
حال ہی میں جو بائیڈن کے 2024 کی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے اور کملا ہیریس کی توثیق کرنے کے ساتھ، بہت سے لوگ شو کی دور اندیشی کی ایک اور مثال کے طور پر اس ایپی سوڈ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ شو کے مصنف ال جین نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے لیزا اور ہیریس کی ایک جیسے لباس میں ساتھ ساتھ تصویر شیئر کی اور اس “پیش گوئی” پر فخر کا اظہار کیا۔
اگرچہ اس پیش گوئی کو زیادہ تر ایک تفریحی اتفاق کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن یہ سمپسنز کی مستقبل کے واقعات کی پیشین گوئی کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے بارے میں بحث نے امریکی صدارتی الیکشن میں کملا ہیرس کو صدر قرار دیا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








