صدر رئیسی کو حادثہ، خامنہ ای نے ہنگامی اجلاس بلالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو ایرانی میڈیا

صدر اور وزیر خارجہ کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران کے سپریم لیڈر  آیت اللہ خامنہ ای کی زیر صدارت ایرانی سپریم کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

 آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سلامتی کے لیے دعا کی ہے اور کہا ہےکہ  ملک کی انتظامیہ  اس  واقعے سے متاثر  نہیں ہوگی۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی کا کہنا ہےکہ ایران کے مشرقی آذربائیجان صوبے جولفہ کے قریب سرچ آپریشن جاری ہے، خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔ ڈیم کے افتتاح کے موقعے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف بھی موجود تھے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان، مشرقی آذربائیجان کےگورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدرکے نمائندے آیت اللہ محمد علی بھی سوار تھے۔

 ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ  ایرانی صدر کے بارے میں  پر امید ہیں، حادثےکی جگہ سے آنے والی خبریں تشویش ناک ہیں۔

Related Posts