وہ کونسے ممالک ہیں جو غیر ملکیوں کو مفت شہریت اور فری رہائش فراہم کرتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

بیرون ملک جانا اکثر پاکستانی نوجوانوں کا خواب ہے، لیکن ہر ایک کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ دوسرے ملک جاکر رہ سکے اور اپنے خواب پورے کرے، ایسے میں اگر کوئی ملک آپ کو خود بلاکر رہنے کی جگہ کے ساتھ پیسے بھی دے تو کون یہ موقع حاصل کرنا نہیں چاہے گا۔

موقر معاصر آج نے اپنی ایک رپورٹ میں دنیا کے چند ایسے خوبصورت ممالک کا ذکر کیا ہے، جو لوگوں کو یہ موقع فراہم کر رہے ہیں کہ وہ وہاں رہیں، ساتھ ہی وہ معاوضہ بھی ادا کریں گے، وہ ممالک درج ذیل ہیں۔

چلی

چلی اُن اسٹارٹ اپ والی کمپنیوں کو فنڈز فراہم کرتا ہے جو جنوبی امریکا میں اپنے سفر کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔ یہ پروگرام 80,000 امریکی ڈالر ( 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد) تک کی فنڈنگ ​​اور ایک سال کے لیے ورک ویزا کے ساتھ کاروبار کی بھی ترغیب دیتا ہے۔

آئر لینڈ

آئرلینڈ کاروبار شروع کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہوسکتی ہے۔ انٹرپرائز آئرلینڈ ایک اسکیم ہے جو نئے کاروباری افراد کو سپورٹ کرتی ہے۔

آپ کو آئر لینڈ میں کاروبار کا آغاز کرنے کے لیے درخواست دینے واسطے آئرش ہونا ضروری نہیں لیکن آپ کو وہاں اپنا کاروبار رجسٹر کروانا ہوگا۔

آئس لینڈ

آئس لینڈ کے اسٹارٹ اپ پروگرام کے ذریعے وہاں کی انتظامیہ ملک میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کو 50 ہزار ڈالر ( پاکستانی ایک کروڑ 39 لاکھ) کی پیشکش کرتی ہے۔

ساتھ ہی آئس لینڈ کی حکومت درخواست گزاروں کو ایک سال کا ویزا بھی فراہم کرتی ہے۔

جاپان

جاپان کی حکومت علاقائی بحالی پروگرام (Regional Revitalization Program) کے نام سے ایک پروگرام پیش کرتی ہے، جو ملک کے دیہی علاقوں میں جانے کے خواہش مند لوگوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ایک سال کا ویزا اور 10 ہزار ڈالر (پاکستانی 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد) تک کی فنڈنگ ​​ہوتی ہے۔

اٹلی

اٹلی کے قصبے کینڈیلا اور کالابریا ان بہت سی جگہوں میں سے ہیں وہاں جانے کے لیے اٹلی کی حکومت بہترین رقم فراہم کرتی ہے۔

کینڈیلا غیر شادی شدہ افراد کو 870 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) جبکہ شادی شدہ افراد کو 2175 ڈالر (تقریباً 6 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم کی پیشکش کرتا ہے۔

Related Posts