مظفر گڑھ میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مظفر گڑھ میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا
مظفر گڑھ میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں دو خواتین اور معصوم بچے پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ  مظفر گڑھ کی  تحصیل جتوئی میں پیش آیا جہاں دو خواتین اور معصوم بچہ پر تیزاب پھینک دیا گیا۔

تیزاب پھینکنے سے نزیر مائی، اس کی بیٹی صغراں اور اسکا ڈیڑھ سالہ بیٹا جھلس گئے جبکہ نزیر مائی اور صغراں کا چہرہ ،ہاتھ ، بازو اور جسم تیزاب سے متاثر ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو کی جانب سے دونوں خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ ہے البتہ تیزاب پھینکنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مفتی تقی عثمانی

 واضح رہے کہ تیزاب گردی کے واقعہ پر ڈی پی اومظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا ہے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ احمد نواز شاہ کا کہنا ہے کہ محمد اصغر نے دو خواتین اور ڈیڑھ سالہ بچے پر رات کی تاریکی میں تیزاب پھینکا، پولیس نے فوراََ مقدمہ درج کر کے خواتین کو ہسپتال شفٹ کروا دیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے تیزاب گردی میں ملوث ملزم  محمد اصغر عرف پہلوان کو فوراً گرفتارکرلیا ہے، تیزاب گردی کے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔

ڈی پی او مظفر گڑھ نے مزید کہا کہ فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Posts