سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مفتی تقی عثمانی

تازہ ترین

تازہ ترین

سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مفتی تقی عثمانی
سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، مفتی تقی عثمانی

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مردوزن کا مخلوط اور حیا سوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے اہل وطن کو آزادی کی مبارک باد دی اور مرکزی تقریب پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ يوم آزادی مبارک! لیکن اس کی سرکاری تقریب میں مرد و زن کا مخلوط اور حیاسوز رقص قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، کیا اس طرح اللہ تعالی کی طرف سے برکتیں نازل ہوں گی؟

یہ بھی پڑھیں:

عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے یوکرین کو دیوالیہ پن کا شکار قرار دیدیا

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج کے دن اناللہ واناالیہ راجعون پڑھنے کو دل نہیں چاہتا تھا لیکن پڑھنا پڑا، کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منایا گیا، اس موقع پر اسلام آباد میں جناح کنونشن سینٹر میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

وائرل ویڈیو میں یوم آزادی کی سرکاری تقریب میں مرد وخواتین کے رقص پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

Related Posts