ملک بھر میں کورونا کے وارجاری، 24 گھنٹوں میں مزید 31جان سے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan reports another 953 coronavirus infections, 11 deaths

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 31افراد لقمہ اجل گئے۔اموات کی تعداد 27 ہزار 597 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 425 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم این سی او سی کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تنبیہہ کی جارہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے، جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 757 نئے کیسز سامنے آئے۔

پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81، سندھ میں 4 لاکھ 55 ہزار 808، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: عملے کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسیں سیل کرنیکا حکم

واضح رہے کہ شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں معمولی کمی آنے کے بعد شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر برائے نام عمل کیا جارہا ہے، جبکہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

Related Posts