کراچی، رینجرز کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 1 ارب سے زائد مالیت کی چینی برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: رینجرز نے خفیہ اطلاع پر بلدیہ ٹاؤن میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تقریباً ایک ارب روپے سے زائد مالیت کی چینی برآمد کرلی۔

پاکستان رینجرز سندھ نے چینی اور دیگر اناج کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کراچی کے علاقے اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن، حب ریور روڈ پر واقع دو مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کی ایک لاکھ 40 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون کا گلہ کاٹ دیا

ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے سے زائد بنتی ہے، ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی، برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورنگی میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جانا ہے جس میں بھاری مقدار میں آٹا اور چینی بڑی مقدار میں برآمد کیے جانے کی توقع ہے۔

Related Posts