کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے خاتون کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے اور 35 لاکھ نقدی، دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے خاتون کا گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
کراچی میں اندھی گولی لگنے سے اسکول جانیوالی بچی جاں بحق، سکیورٹی گارڈ گرفتار
مرنے والی خاتون کی شناخت 65سالہ کیشور کے نام سے ہوئی ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
قبل ازیں شہرِ قائد میں اندھی گولی لگنے سے والدین کے ہمراہ اسکول جانے والی بچی مریم ثاقب جاں بحق ہوگئی، کراچی پولیس نے جائے وقوعہ کے سامنے ٹی اسٹال کے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کو شک ہے کہ گارڈ کی رائفل سے چلنے والی گولی بچی کو لگنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ ایس پی گلبرگ کا بیان بھی سامنے آگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








