اسلام آباد: قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے فنانس بل 24-2023 پر دستخط کردیئے۔
قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی اور فنانس بل 2023-24 پر دستخط کردیئے ہیں، صادق سنجرانی کے دستخط سے بجٹ کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد اسے دستخط کے لئے صدر مملکت کو بجھوایا گیا تھا۔
صدر عارف علوی اپنے خرچے پر حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے فنانس بل 2023 کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی، فنانس بل میں مزید ترامیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، جس کے بعد آئندہ مالی سال 2023-24 کے 14 ہزار 480 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کو منظور کر لیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








