کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے خرچے پر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ صدر مملکت سرکاری خرچ پر اہل خانہ کے ہمراہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں اب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بطور قائم مقام صدر ذمے داریاں سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا
عارف علوی کی غیر موجودگی کے سبب الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے میں حکومت کو بڑا بریک تھرو ملنے کا امکان ہے اور ان کی عدم موجودگی میں بل پر صادق سنجرانی کی جانب سے بحیثیت قائم مقام صدر مملکت دستخط کرنے اور اسے فوری نافذ کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط جلد متوقع ہیں اور ان کے دستخط کرتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








