اسلام آباد: نوجوان پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے نانگا پربت بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لیجنڈ کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ اپنے والد کے نقشِ قدم پر نکل پڑے۔ ساجد سدپارہ نے نانگا پربت بغیر اضافی آکسیجن کے سر کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
????????Nanga Parbet Summit????????
Sajid Sadpara has successfully summited Nanga Parbet 8126m without Oxygen and as a part of lead rope fixing team
First summit of the season in Pakistan with @sst8848
Congratulations ???????? pic.twitter.com/80CEsJ0OOH— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) June 26, 2023
ساجد سدپارہ نے گلگت بلتستان میں واقع 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی بغیر اضافی آکسیجن کے سرکی، نانگا پربت دنیا کی 9ویں بلند ترین چوٹی ہے۔
اس سے قبل نامور کوہ پیما ساجد سدپارہ بغیر اضافی آکسیجن کے 8 ہزار میٹر بلند 6 چوٹیاں سر کرچکے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








