کینسر سے جنگ کے بعد انتقال، اداکار منگل سنگھ کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

منگل سنگھ
(فوٹو: آن لائن)

لدھیانہ: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اور سینئر اداکار منگل سنگھ کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے، اداکار کے مداح اور دوست احباب ان کی پہلی برسی آج منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے ٹھیک 1 سال قبل یش، ہیر رانجھا، ہٹلر اور جانشین سمیت متعدد پنجابی اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر فنکار منگل سنگھ ڈھلون کا انتقال بھارت کے تاریخی شہر لدھیانہ میں ہوا۔ پہلی برسی کے موقعے پر مداح سوگوار ہوگئے۔

آنجہانی بالی ووڈ فنکار کے متعلق بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ منگل سنگھ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے شدید علالت کے باعث لدھیانہ کے ہسپتال میں داخل تھے، تاہم ان کا 11 جون 2023 کی صبح انتقال ہوگیا جس پر ہر بھارتی شہری دکھی ہے۔

بعد ازاں منگل سنگھ کے انتقال پر متعدد شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے فلم کے ساتھ ساتھ ٹی وی انڈسٹری کیلئے بھی بہت سے پراجیکٹس میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جسے آنجہانی کی پہلی برسی کے موقعے پر یاد کیا جارہا ہے۔

ماضی میں معروف اداکار  منگل سنگھ کے فلمی کیرئیر کی ابتدا 80ء کی دہائی میں ہوئی۔ انہوں نے لکشمن ریکھا، اکیلا، رن بھومی، خون بھری مانگ اور بنیاد سمیت متعدد فلموں میں مختلف رولز کے ذریعے اداکاری کے میدان میں نام کمایا اور مسلسل اداکاری کو بہتر سے بہتر بنانے پر محنت کی۔

جون 2023 کے دوران بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ لدھیانہ کے کینسر ہسپتال میں علاج کیلئے منگل سنگھ کو 1 ماہ قبل لایا گیا تھا۔ ان کو 1986ء میں فلم بنیاد میں اپنے کردار لبھایا اور 1993ء میں فلم جنون کے کردار سمیر راجونش سے شہرت ملی تھی۔

Related Posts