لاہورکی نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں دریائے راوی کاسیلابی پانی داخل ہونے سے گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی متاثر ہوا۔سیلابی پانی کے کم ہونے کے بعد عارفہ صدیقی نے اپنے نقصان زدہ گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
اداکارہ عارفہ صدیقی لاہور کے علاقے چوہنگ کی ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں جہاں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب کے پانی کے کم ہونے کے بعد عارفہ صدیقی نے اپنے نقصان زدہ گھر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب سیلاب کا پانی گھر کے اندر داخل ہوا تو گھر کے سامان بکھر گئے اور مختلف کمروں میں پانی اور کیچڑ بھر جانے کی وجہ سے دونوں فنکاروں کے لیے حرکت کرنا مشکل ہو گیا۔
یاد رہے کہ اس سال 14 اگست کو عارفہ صدیقی اور طبعیر علی نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی نئی گانا ریلیز کیا تھا جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا لیکن اس سیلاب نے دونوں فنکاروں کے خوبصورت گھر میں مسائل پیدا کر دیئے ہیں جو ویڈیو میں واضح دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں گلوکارہ اور اداکارہ عارفہ صدیقی گھر کی خراب حالت پر پریشان نظر آ رہی ہیں جبکہ گلوکار طبعیر علی ان کی صفائی میں مدد کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








