تھرمل امیجنگ ڈرون نے کیسے بچائی سیلاب متاثرین کی زندگیاں؟ جانیے ٹیکنالوجی کا کمال

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے جو متاثرین کی فوری شناخت اور بچاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں تھرمل امیجنگ ڈرونز کے ذریعے سیلاب میں پھنسے افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ خصوصاً جھنگ اور سرگودھا روڈ کے قریب سیمی پل کے علاقے میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی پانی میں گھرے لوگوں اور مویشیوں کی تلاش کی گئی۔

پاکستان میں پہلی بار سیلاب سے متاثرہ افراد کی جان بچانے کے لیے تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا جس سے سینکڑوں قیمتی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ تھرمل کیمرہ سے لیس ڈرونز نے سیلابی پانی میں پھنسے پانچ افراد اور مویشیوں کا پتہ لگایا جس کے بعد ریسکیو ٹیم نے ان کی لوکیشن کی نشاندہی کر کے تمام افراد اور مویشیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

اس کے علاوہ چشتیاں کی دریائی پٹی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈرون کیمرہ جات کے ذریعے متاثرین کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ بہاولنگر کی دریائی پٹی کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

Related Posts