اداکارہ حریم فاروق کو کورونا ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

 معروف اداکارہ حریم فاروق عید سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں اور مداحوں سے اپیل کی کہ عید پر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حریم فاروق نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات بری طرح ظاہر ہوئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان میں کورونا کی تصدیق سے پہلے کے چند دن بھیانک تھے، عید کے موقع پر وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں اور اپنے پیاروں کا بھی خیال رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کو اسلام کے دیے حقوق مرد دبا دیتا ہے، ارمینا خان

حریم کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ مجھے اس عید پر آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

Related Posts