اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے مگر مرد یہ حقوق نہیں دیتے۔
عرب ممالک میں تین خواتین کے قتل کی خبر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ارمینا خان نے افسوسناک واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے جسے مرد چاہے اپنے پاس رکھے یا اسے ختم کردے لیکن ایسا نہیں چلےگا‘۔
یہ بھی پڑھیں:
کنگنا رناوت کا جاوید اختر پر جنسی ہراسانی کا الزام
اداکارہ کی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ اسلام خواتین کو درحقیقت سب سے زیادہ آزادی اور عزت دیتا ہے۔
جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا کہ ’اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان خواتین کو حقوق کی منتقلی کی اجازت نہیں دیتے جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں‘۔
اداکارہ نے ٹوئٹر صارف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا‘۔
Islam does but Muslim men don’t allow those “rights” to be passed on so women are still without their basic rights. And you only have to look at all the gender-based violence as evidence. https://t.co/8JbFPIz43x
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) July 5, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








