کابل میں طالبان فورسز کی بچوں کے ساتھ عید ملنے کی تصویریں وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی عرب، خلیجی ممالک اور دیگر اسلامی ملکوں کی طرح افغانستان میں بھی آج عید الاضحیٰ جوش و خروش سے منائی گئی اور افغان عوام نے امریکی قبضے کے بیس سال بعد پہلی بار امن کے سائے میں سنت ابراہیمی ادا کی۔

افغان ذرائع ابلاغ اور وزارت اطلاعات سے جاری خبروں اور تصویروں کے مطابق ملک کے طول و عرض میں عید کے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے اور نماز عید کے بعد افغان عوام کی بڑی تعداد نے قربانی کا فریضہ ادا کیا۔

دار الحکومت کابل میں طالبان سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستے بھی شاہراہوں پر عوام کے شانہ بشانہ عید کی خوشیوں میں شریک نظر آئے۔ فورسز اور پولیس اہلکار اس موقع پر شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے  اور بچوں کے ساتھ بھی عید ملتے رہے۔

افغان سوشل میڈیا پر فورسز اہلکاروں کی بچوں کے ساتھ سیلفیاں اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں امن کی علامت کے طور پر سراہا جا رہا ہے اور تباہ حال افغانستان کے مستقبل کیلئے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts