کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری اور چوتھے روز بھی موسلادھار بارش سے سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا اور محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ پر بھی مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا خصوصاً ضلع جنوبی میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد سڑکوں اور انڈر پاسز میں پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی البتہ عید کی چھٹیاں ہونے کے سبب سڑکوں پر ٹریفک کم رہا۔