اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے
اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے۔

ان کے انتقال کی افسوسناک خبر حرامانی کے شوہر سلمان شیخ عرف مانی نے فیس بک پر شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ” ہمیں یہ خبر دیتے ہوئے انتہائی دکھ محسوس ہورہا ہے کہ حرامانی کے والد سید فرخ جمال انتقال کر گئے ہیں۔”

ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد تیموریہ مسجد حیدری ، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔

تاہم حرامانی اور ان کے شوہر نے سید فرخ جمال کے انتقال کے حوالے سے مزید تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملہ ، 2 افراد ہلاک ، 19 زخمی

Related Posts