جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملہ ، 2 افراد ہلاک ، 19 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملہ ، 2 افراد ہلاک ، 19 زخمی
جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملہ ، 2 افراد ہلاک ، 19 زخمی

جلال آباد: افغانستان کے مشرقی صوبے کے شہر جلال آباد میں طالبان کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔

صحت کے ایک عہدیدار اور مقامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی علاقے میں شہر جلال آباد میں ہونے والے دو الگ الگ دھماکوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے یہ دھماکے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پہلے مہلک دھماکے ہیں۔

صوبہ ننگرہار کے محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے میں تین افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کہ ان حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔

جلال آباد افغانستان کے جنگجو اسلامک اسٹیٹ گروپ کا گڑھ اور صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت ہے۔

واضح رہے کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ نے اگست کے آخر میں کابل ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں جنگ کے خاتمے کےلیے ہمیشہ سیاسی تصفیے کی حمایت کی، معید یوسف

Related Posts