خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن میں خاموشی سے نکاح کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Mariyam Nafees ties the knot

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان کو ہوا۔مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)


 

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں مریم نفیس بےحد دلکش لگ رہی ہیں جبکہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بہت خوش اور اللّہ تعالیٰ کے شُکرگزار بھی ہیں۔

مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی جارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

واضح رہے کہ مریم نفیس نے’دیار دل، ʼعشق بے نام، ʼحیا کے دامن میں اور ʼکچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

دوسری جانب وہ گزشتہ سال نومبر میں کورونا وائرس کا شکار بھی ہوگئی تھیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دی تھی۔

Related Posts