اداکارہ سبینہ فاروق کیلئے مشہور فنکارجوڑے سارہ اور فلک کاخوبصورت پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Sabeena Farooq has a message for celebrity couple Sara and Falak

پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق کیلئے سوشل میڈیا پر ایک حالیہ پوسٹ میں مشہور شوبز جوڑے سارہ اور فلک نے محبت کا اظہارکرتے ہوئے خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Sabeena Farooq (@sabeena_farooq)

 

سبینہ فاروق نے فلک اور سارہ کی ایک خوبصورت تصویر شیئرکی جبکہ سارہ اور فلک نے سبینہ کی ایک تصویر پر خوبصورت پیغام لکھا ہے۔

اس سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ چھوٹے چھوٹے لمحوں میں بڑی خوشیاں ہوتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خوشیاں سب سے چھوٹے لمحوں میں ہوتی ہیں۔

معروف اداکارہ آئمہ بیگ نے مایا علی کی تصاویر کو سراہا ہے اوردیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی پوسٹوں پر تبصرہ کیا۔

چند روز قبل اپنے ایک پیغام میں اداکارہ مایا علی نے کہا تھا کہ مداح بغیر کچھ سمجھے اور جانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں۔

مایا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ ہی کہتی ہوں کہ ہم ‘پبلک فگر’ ہیں ‘پبلک پراپرٹی’ نہیں، آپ ہمارے کام کو پرکھیں، ہمارے خاندان یا ہمیں ذاتی طور پر نہیں۔

Related Posts