سلمیٰ ظفر کے بعد شیری شاہ کابھی جویریہ اور سعود پر رقم کی عدم ادائیگی کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress, Model Sherry Shah criticises JJS Productions over non-payment

کراچی :اداکارہ سلمیٰ ظفر کے بعد اداکارہ شیری شاہ نے اداکاراور پروڈیوسرجوڑی جویریہ اور سعود پر واجب الادا رقم ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ شیری شاہ نے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ جے جے ایس پروڈکشن نے کیسی محبت ہے اور یہ زند گی ہے ،ڈراموں کی ادائیگی تاحال نہیں کی۔

اداکارہ شیری شاہ نے کہا کہ میں نے متعدد بار کوشش کی ہے لیکن انہوں نے کبھی مناسب جواب نہیں دیا اب میں نے اپنے وکیل کے توسط سے سعود اور جویریہ کو نوٹس بھیج دیا ہے۔

قبل ازیں سینئراداکارہ سلمیٰ ظفر نے کہا تھا کہ وہ جویریہ کو اپنی بیٹی سمجھتی ہیں اور کئی سالوں تک ان کے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے جویریہ کو ایک میسج بھیجا اور اپنی رقم طلب کی تو اس نے مجھے بلاک کردیا۔

مزید پڑھیں: ترکش اداکارہ اسراء بلجیک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ان الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ اداکار ہ سلمیٰ ظفر کوتمام ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔سلمیٰ ظفر کوادائیگی نہیں کی گئی تھی توان کو پہلے مہینے میں ہمارے ساتھ کام کرنا چھوڑ دینا چاہئے تھا لیکن انہوں نے سات سال تک کام جاری رکھا ۔

Related Posts