دیر بالا میں نمازِ جنازہ کے بعد جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

Robbers loot Rs1.5m from former FIA officer

دیر بالا کے علاقے چیر اگلئی میں جائیداد کے تنازعے پر نمازِ جنازہ کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دیر بالا کے علاقے میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی۔ فائرنگ کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس  اور ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچ گئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کو گرفتار کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کا افسر شہید

Related Posts