پاکستان کی خوبصورت و معروف اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر سے علیحدگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ، جس پر اُن کی بہن صبور علی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز اداکارہ سجل علی کی بہن صبور علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جو کہ انہوں نے اپنی بات پکّی کو ایک سال مکمل ہونے پر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصاویر میں صبور علی کے ساتھ اُن کے شوہر علی انصاری بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اس پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے صبور علی نے کیپشن میں لکھا کہ جس دن سے میں نے ہاں کہا، اُس دن سے میں نے تمہیں ہر دن اپنی سب سے بڑی نعمت سمجھا ہے۔
صبور علی نے لکھا کہ تُم میری تمام دعاؤں کا جواب، میرے بہترین دوست اور میرے جیون ساتھی ہو۔
بعدازاں اُن کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سجل علی نے کمنٹ کیا کہ بہن، مجھے تصویر کھینچنے کا کریڈت تو دے دو، جس پر صبور علی نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تصویر کھینچے سے پہلے کسی قسم کے کریڈٹ دینے کی بات نہیں ہوئی تھی۔