نوابشاہ روڈ حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

نوابشاہ روڈ حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق
نوابشاہ روڈ حادثے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق

نواب شاہ: نوابشاہ میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے گاڑی پر قابو نہ پانے کے باعث گاڑی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت خاندان کے افراد عید کی خریداری مکمل کر کے واپس گھر جا رہے تھے کہ ان کی کار بے قابو ہو گئی اور گاڑی میں آگ لگ گئی۔

واقعہ قاضی احمد قومی شاہراہ پر نواب شاہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے مورو جانے والی تیز رفتار کار رین برانچ کینال میں جاگری جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:دادا اور سوتیلی دادی کے مبینہ تشدد نے معصوم بچی کی جان لے لی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا اور قاضی احمد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاہم آپریشن کے دوران تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے۔لاشوں کو قاضی احمد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts