کورونا شادی کے بعد ثناء خان کی پہلی عید کی خوشیاں نگل گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Actress Sana Khan fumes as pandemic ruined her first Eid after marriage

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ثناء خان اس بات پر بالکل ناراض ہیں کہ شادی کے بعد ان کی پہلی عید کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث بیکار گزری۔

اداکارہ خان بے تابی کے ساتھ اپنے سسرال میں اپنی پہلی عید منانے کی منتظر تھیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

ثناء خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں شادی شدہ ہوں اور شادی کے بعد یہ میری پہلی عید ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے میری خوشیاں ماند پڑگئی ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ رمضان کے مہینے میں اللہ معافی ، رحمت اور برکات کے دروازے کھولتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب آپ بچے ہوتے ہیں تو آپ رمضان کی اہمیت کو نہیں سمجھتے ، آپ عید کا انتظار کرتے ہیں کیوں کہ اپ کونئے کپڑے پہننے ہوتے ہیں ، عیدی لیتے ہیں لیکن جب آپ بڑے ہوجاتے ہیں تو رمضان زیادہ اہم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: دین سے قربت، بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا

مفتی انس سے شادی کے بعد زیادہ مشہور ہونے والی اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر اور خود سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز تو شیئر کرتی ہی رہتی ہیں ساتھ میں اپنے مداحوں کی اصلاح کے لیے اسلامی تعلیمات اور آخرت سے متعلق بھی اہم اور معنی خیز پیغام جاری کرتی رہتی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے عید پراپنے شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں نے بیحد پسند کیا ہے۔

Related Posts