مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار امریکی فیسٹیول میں 3 ایوارڈز جیتنے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار امریکا میں 3 ایوارڈز پر قبضہ جمانے میں کامیاب
مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار امریکا میں 3 ایوارڈز پر قبضہ جمانے میں کامیاب

پاکستانی نوجوانوں نے انتہائی کم بجٹ میں مختصر فلم دریا کے اس پار بنائی ہے جو امریکا میں منعقد کیے گئے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں 3 بڑے ایوارڈز پر قبضہ جمانے میں  کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ مختصر فلم لاہور انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلباء نے بنائی جس کا ٹریلر رواں برس کے آغاز میں جنوری کے دوران جاری کیا گیا جسے متعدد عالمی فیسٹیولز میں ایوارڈز کے حصول کیلئے رکھا گیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے شہر نیویارک سٹی میں سالانہ بین الاقوامی فلمی اعزازات سے متعلق فیسٹیول میں مختصر فلم دریا کے اس پار کو 6 ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا جن میں سے 3 اعزازات دریا کے اس پار کے نام رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mobeen Zahid (@mobeen.zahid)

اس حوالے سے نیویارک سٹی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (این وائی سی آئی ایف ایف) کا کہنا ہے کہ فلم نے بہترین ڈائریکٹر، مرکزی اداکارہ اور مرکزی خیال کے عنوان سے 3 اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ فلم کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے خاندان اور خاص طور پر ایک نوجوان لڑکی کی برداشت کی گئی مشکلات کے گرد گھومنے والی کہانی کا منصوبہ 2019ء میں سابق طالبِ علم اور پروڈیوسر شعیب سلطان نے پیش کیا تھا جس پر ان کے دوستوں نے مل کر کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا  کی پوسٹ پر ٹوئٹر کی پابندی کے بعد انسٹا گرام نے بھی ایکشن لے لیا

Related Posts