اڈیالہ: عمران خان کی بہنوں کا کارکنوں کے ہمراہ ایک بار پھر دھرنا شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

علیمہ خان، عظمیٰ خان، فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دیگر بہنوں اور کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ میں فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔

علیمہ خان کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گئیں، جس کے بعد اڈیالہ جیل جانے والا راستہ پولیس نے اینٹی رائٹ وال لگا کر بند کر دیا۔

اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا تھا۔اس موقع پر علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور کارکنان کو ناکے سے پیچھے ہٹایا۔

Related Posts