قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی آفر کردی۔
پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سلمان بٹ سے افغان کرکٹ بورڈ نے رابطہ کیا ہے، انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکس کی ہے۔
افغانی بورڈ سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے،افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سابق کپتان سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے۔
سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں، افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے بھارت میں سیریز کھیلنی ہے جو کہ 20 جنوری سے شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا تھا۔
سلمان بٹ کی تعیناتی کے بعد کرکٹ شائقین نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں وہاب ریاض نے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا تھا۔
واضح رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








