قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کو وسیم اکرم نے خاص مشورہ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بہادر بنو اور جو فیصلہ کرلیا ہے اس پر قائم رہو، تھوڑی تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اگر فیصلے بار بار تبدیل کیے جائیں گے تو ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ ممبر منتخب کیا گیا تھا پھر ایک روز بعد ہی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔

شعیب ملک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور کارنامہ

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ کچھ چیزوں کی وضاحت دینا ضروری ہے، سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہورہی ہے وہ رائے دینے کی حد تک ہیں سلمان بٹ پی سی بی کے کسی پینل پر نہیں ہیں۔

Related Posts