افغان کرکٹر راشد خان نے منگل 11 نومبر 2025 کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دوسری شادی کی تصدیق کر دی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق راشد خان نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں بتایا کہ ان کی دوسری بیوی افغان نژاد ہیں اور بیرونِ ملک مقیم ہیں۔
راشد خان کی دوسری شادی 2 اگست 2025 کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل ان کی پہلی شادی اکتوبر 2024 میں ان کی کزن سے ہوئی تھی۔
اپنے پیغام میں راشد خان نے 2 اگست کو نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے بارے میں کہا کہ وہ محبت اور سکون کی مثال ہیں اور ویسی ہی شریکِ حیات ہیں جیسی کی انھوں نے ہمیشہ خواہش کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک فلاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے، جس کے بعد بعض حلقوں نے غیر ضروری قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔
افغان کرکٹر نے وضاحت کی کہ “حقیقت بہت سادہ ہے، وہ میری بیوی ہیں اور ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ کسی چیز کو چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں۔” انہوں نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے محبت، حمایت اور سمجھ بوجھ کا مظاہرہ کیا۔
راشد خان کی شادی سے متعلق مزید تفصیلات اور ان کی اہلیہ کے بارے میں اضافی معلومات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








