افغان وزیرخارجہ نے قطری ہم منصب سے رابطہ کرلیا، کشیدگی کم کرنے میں کردار کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان وزیرخارجہ
افغان وزیرخارجہ ملامتقی، فائل فوٹو

افغان وزیرخارجہ نے پاکستان سے کشیدگی کے پیشِ نظر قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ مولوی امیرمتقی نے قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

وزارت خارجہ قطر کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے کے طریقوں، خطے میں امن اور استحکام کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ  قطری وزیرمملکت نے خطے،بین الاقوامی سطح پر تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر قطرکی حمایت کا اعادہ کیا۔

قطری وزیر مملکت نے پائیدار امن کو مستحکم کرنے کیلئے قطر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

Related Posts