افغان وزیر ریلوے ملا بخت رحمن شرافت پاکستان ریلوے کی سرکاری دعوت پر پاکستان پہنچ گئے۔ سیکریٹری پاکستان ریلوے ظفرزمان رانجھا سے ملاقات میں افغان ٹرانس ریلوے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دورے اور ملاقاتوں میں افغان ریلوے کے سینیئر مشیر میرویس غفوری بھی افغان وزیر ریلوے ملا شرافت کے ہمراہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
دبئی میں شراب پر ٹیکس ختم، مئے نوشوں کی عید ہوگئی
بخت رحمن شرافت نے پاکستان ریلوے کے حکام کو یقین دلایا کہ وہ افغان ٹرانس ریلوے منصوبے کی ٹیکنیکل اسٹڈی کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
پاکستانی فریق نے اطمینان دلایا کہ وہ افغان ٹرانس ریلوے کی ٹیکنیکل اسٹڈی کے لیے بھی تیار ہیں اور ازبکستان کے ساتھ مل کر اس پر آنے والی لاگت کی ادائی بھی کریں گے۔
اس موقع پر فریقین کے درمیان ریلوے سے متعلق دو طرفہ تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
افغان ٹرانس ریلوے مزار شریف سے طورخم تک ریلوے لائن کا منصوبہ ہے جو افغانستان کی سرزمین کے ذریعے جنوبی اور وسطی ایشیا کو ملاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








