سنگین الزامات پر پاک فوج کے اعلیٰ افسر کا یوٹیوبر کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاک فوج کے سینیئر افسر نے متنازع یوٹیوبر پر برطانوی ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ کردیا۔

یوٹیوبر ریٹائرڈ میجر عادل فاروق راجہ پر مقدمہ حاضر سروس فوجی افسر نے کیا ہے۔

یوٹیوبر نے بریگیڈیئر راشد نصیر پر پی ٹی آئی کے خلاف انتخابی دھاندلی، جنرل (ر) باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کچھ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں، مہوش حیات

یوٹیوبر نے بریگیڈیئر پر پنجاب کے ضمنی انتخابات سے متعلق آصف زرداری سے خفیہ ملاقاتوں کے الزامات بھی لگائے۔

یوٹیوبر نے اپنے خلاف دائر ہونے والے مقدمے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کی طرف سے چلائی گئی مہم سے حاضر سروس بریگیڈیئر کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

Related Posts