افغان شیعہ عمائدین کی طالبان حکومت کو تعاون کی یقین دہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے شیعہ عمائدین سے ملاقات میں کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز معاشرے میں سلامتی اور امن عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہیں۔
وزارت داخلہ کے پریس آفس سے باختر نیوز ایجنسی کو دی گئی اطلاع کے مطابق اس ملاقات میں شیخ عبد الناصر بامیانی، سید صوفی گردیزی اور احمد حسین سنگر دوست سمیت شیعہ عمائدین اور با اثر افراد نے وزارت داخلہ کے قائدانہ کاموں کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ وہ طالبان حکومت کے نظام کی حاکمیت اور مضبوطی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات دوبارہ پٹری پر آ گئے؟

وزیر داخلہ نے مذکورہ بالا عمائدین اور بااثر افراد کو یقین دلایا ہے کہ سیکورٹی فورسز معاشرے میں سیکورٹی اور امن عامہ برقرار رکھنے کی ذمہ دار ہیں اور وہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہزارہ برادری امن وامان کے قیام میں سیکورٹی فورسز سے تعاون کرے گی۔

Related Posts