بھارتی کرکٹر کا باؤنڈری پر حیرت انگیز کیچ، شائقین کرکٹ حیران رہ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی کرکٹر کا باؤنڈری پر حیرت انگیز کیچ، شائقین کرکٹ حیران رہ گئے
بھارتی کرکٹر کا باؤنڈری پر حیرت انگیز کیچ، شائقین کرکٹ حیران رہ گئے

ہندوستان میں بھارتی کرکٹر نے ایک غیر معمولی کیچ لے کر باؤنڈری فیلڈنگ قوانین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے لیکن اسے انگلینڈ کے لیجنڈ مائیکل وان کی جانب سے ”اب تک کا سب سے بڑا کیچ ” قرار دیا گیا ہے۔

کرکٹ ڈسٹرکٹ کی طرف سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ایک کلپ میں ریاست کرناٹک میں ٹینس بال کے میچ کے دوران کیرن ترلیکر کی مہارت کو نمایاں کیا گیا ہے۔

ترلیکر جب باؤنڈری لائن پر اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتے تو وہ بال کو ہوا میں اچھال دیتے ہیں اور اس کے بعد ٹانگ سے ہٹ کرکے بال کو گراؤنڈ میں واپس پھینک دیتے ہیں۔ جسے دوسرا کھلاڑی کیچ کرلیتا ہے۔

مزید پڑھیں:ملتان میں پی ایس ایل 8 کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے تین افراد گرفتار

انگلینڈ کے سابق کپتان وان نے ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے اسے اب تک کا سب سے بڑا کیچ قرار دیا اور اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لئے دو ایموجیز شامل کیں۔

Related Posts