ملتان: پولیس نے پیر کے روز ملتان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے جعلی ٹکٹ فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے ممتاز آباد پولیس اسٹیشن نے پی ایس ایل 8 کے جعلی ٹکٹوں کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم سے مبینہ طور پر 18 جعلی ٹکٹیں، 2 ایل ای ڈی، پرنٹرز اور دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ایکشن سے بھرپور نیا سیزن ایک بار پھر شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کے لئے شروع ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں:انگلش ٹیم کے سابق کپتان اوئن مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پی ایس ایل سیزن 8 کا آغاز ملتان میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس کے بعد دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ٹاکڑا ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








