پاک فوج سے عبرت ناک ہزیمت کے بعد افغان طالبان رجیم نے سول آبادی کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گردونواح میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کے بلا اشتعال حملے پر باجوڑ کے عوام میں شدید غم و غصہ ہے۔ سکیورٹی فورسز طالبان رجیم کے بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروفِ عمل ہیں۔ کسی بھی سرحدی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان نے افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر آپریشن غضب للحق کا آغاز کیا۔ سکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب سے خارجیوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور طالبان رجیم کے کارندے مورچے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
متعدد سیکٹرز میں بھرپور کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں افغان رجیم کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا۔ چترال سیکٹر میں طالبان کی چیک پوسٹ کو تباہ کردیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








