ٹی از فنٹاسٹک کہہ کر بھارت کا منہ چڑانے والے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 7سالوں کی تکمیل پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے مسلح افواج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کا آپریشن سوئفٹ ریٹارڈ بلااشتعال بھارتی جارحیت کے خلاف دفاع وطن کا عکاس اور ہر دم مستعد رہنے والی سکیورٹی فورسز کے اسٹرٹیجک توازن کا مظہر بھی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سروسز چیفس نے مادرِ وطن کے دفاع، علاقائی امن و سلامتی کیلئے عزمِ مصمم کا اعادہ کیا۔ عسکری قیادت کے مطابق سکورتی فورسز ہمہ وقت کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے پوری طرح مستعد ہیں۔
خیال رہے کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ 2019 میں فروری کے دوران بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب تھا جسے دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔ آپریشن کے دوران بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا اور اس کی مہمان نوازی بھی کی گئی۔
ایک موقعے پر بھارتی ونگ کمانڈر سے پوچھا گیا کہ چائے کیسی ہے تو جواب ملا ٹی اِز فنٹاسٹک۔ جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور آج بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو ٹی از فنٹاسٹک کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو سکیورٹی فورسز کی مہارت اور “مہمان نوازی” کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








