ایران نے افغانستان اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی اور سرحدی جھڑپوں کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے مابین مذاکرات میں سہولت کاری اور ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان اور پاکستان کا اختلافات کو بات چیت سے حل کرنا مناسب اقدام ہوگا۔ ایران دونوں ممالک کے مابین مذاکرات میں سہولت کاری اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے۔
بیان میں وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ عالم اسلام کو ضبط نفس اور یکجہتی کے فروغ کا درس دیتا ہے، افغانستان اور پاکستان کو باہمی اختلافات حسن ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کرنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان کی مسلح افواج کا بھرپور جوابی آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے کور ہیڈ کوارترز ار بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت 27 چیک پوسٹس تباہ کردیں اور فوجی جوانوں نے 9 چوکیوں پر قبضہ کرکے سبزہلالی پرچم لہرا دیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








