ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو وارننگ

تازہ ترین

تازہ ترین

Remove Haqqanis from US blacklist, demand Taliban

کابل: افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ پولیس حکام ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے مجاز ہوں گے۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ “کابل اور دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کے حوالے سے رہنما ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔”

امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ثقافتی امور کے کمیشن کے ترجمان نے وارننگ جاری کی ہے کہ ہوائی فائرنگ اکثر امارتِ اسلامیہ کے مجاہدین کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بہت سے شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔

اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کی اکثریت ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس کا شکار ہوتی ہے۔

اس حوالے سے کابل اور صوبائی پولیس کے سربراہوں اور انٹیلی جنس حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پولیس کو دیئے گئے احکامات کے مطابق “کسی بھی موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔”

احکامات میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری غیر مسلح اور شہروں سے بے دخل کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ہفتے میں 1144 ملزمان گرفتار

Related Posts